• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر تنقید کرنے والے چینل، اخبار بدعنوان ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔

محکمہ انصاف میں گفتگو میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں97 فیصد برا لکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید