داعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
عراق کے وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عراق دہشت گردی کے خلاف اپنی فتوحات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے تعاون سے عراقی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عراق اور دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک ابو خدیجہ ہلاک ہو گیا ہے۔
ادھر امریکا نے بھی داعش کے سربراہ عبداللّٰہ مکی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔