• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس حملہ: ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کچھی کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے والے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ریلوے کے انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا۔

حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جَلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کی جائے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کر دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید