سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔
عشرت العباد نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، جو کراچی میں عوام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے ملکی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کی کہ میری پہچان پاکستان اُن سے مکمل تعاون کرے گی، ہماری پارٹی متحد پاکستان کےلیے پرعزم ہے۔