• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرک پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید