• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: جعلی انشورنس اسکینڈل، 2 ملزمان کو 3 لاکھ 76 ہزا پاؤنڈ واپس کرنے کا حکم

برطانیہ میں جعلی کار انشورنس فراڈ میں ملوث اکرام رفیق اور اس کے کزن محمد حماد کو عدالت نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 76 ہزار پاؤنڈ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

38 سالہ اکرام رفیق نے 900 سے زائد افراد سے جعلی انشورنس پالیسیاں جاری کرنے کے عوض رقم وصول کی جبکہ 32 سالہ حماد غیر قانونی فنڈز کی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق رفیق کو 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ اور حماد کو 1 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس کرنا ہوں گی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 2016 سے 2018 کے دوران رفیق نے جعلی انشورنس پالیسیوں کے ذریعے 3 لاکھ 2 ہزار 36 پاؤنڈ بٹورے تھے۔

جولائی 2023ء میں دونوں کو مجرم قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں معطل قید اور کمیونٹی سروس کی سزائیں دی گئیں۔

پولیس نے وارننگ جاری کی اور عوام کو خبردار کیا کہ وہ سستے مگر جعلی انشورنس اسکیموں سے بچیں، یہ اقدام مالی اور قانونی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید