کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں خوش دل شاہ نے 30گیندوں پر32 رنز تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچ ہمارے لئے چیلنجنگ تھی۔ نئے کھلاڑی جلد آئوٹ ہوگئے ،میری اور سلمان آغا کی کوشش تھی کہ آخر تک کھیلیں اسکور کو140،150تک لے کر جائیں۔ جونیئر لڑکوں کو کنڈیشن کا پتہ نہیں تھا اور امید ہے کہ وہ اگلے میچوں میں بہتر پرفارم کریں گے۔ مثبت کھیلنے کا عزم لے کر یہاں آئے ہیں۔ میری جب بیٹنگ آتی ہے اس وقت تک یا تو چار پانچ آئوٹ ہوجاتے ہیں یا چند اوورز رہ جاتے ہیں۔کوشش کرتا ہوں کہ اننگز کو آخر تک لے کر جائوں۔