• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر پر قاتلانہ حملہ، ڈرائیور اور محافظ ہلاک

خانپور مہر (نامہ نگار) ڈہرکی کے علاقے کھینجو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پر قاتلانہ حملہ فائرنگ سے ڈرائیور اور محافظ جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق پی ایس ۱۸ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر اپنی ذرعی زمین سے قافلے کے ہمراہ واپس گھر جا رہے تھے ڈہرکی کے علاقے کھینجو میں اللہ یار شاخ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محافظ ورکر ظفر بھٹو موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور اختر پٹھان اسپتال منتقلی کے دوران زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ افراد چنیسر دوھوند، اسد شاھ بخاری شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈہرکی اسپتال کے بعد شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا وہ اپنے زمینوں نے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ حملے میں سابق ایم پی سے شہر یار خان ملوث ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ پولیس کیا ایکشن لیتی ہے اپنے ساتھیوں اور ہمدردوں سے ملکر اگلہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید