aسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے 9افسران رواں سال 2025ء میں60سال عمر پوری ہونے پرسروس سے ریٹائر ہو جائیں گے گریڈ 22کے عبدالغفران میمن ، گریڈ 21کے محمد اظہر، جاوید اقبال خان، شیراز منظور حیدرشامل ہیں ، ذرائع کے مطابق عبدالغفران میمن جو کہ ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ 11جون کو جبکہ گریڈ 21کے تین افسران جن میں محمد اظہر جو کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل (ایف اے او) تعینات ہیں 23مارچ کو ریٹائر ہونگے ، گریڈ 21کے افسر جاوید اقبال خان10جون کو ریٹائر ہونگے وہ فنانس ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کام کر رہے ہیں اورگریڈ 21کے شیراز منظور حیدر 24اکتوبر کو ریٹائر ہونگے، وہ نیسکام میں ممبر فنانس فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔