پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم فہیم خان کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا الزام تھا۔
سی ٹی ڈی پولیس نے مجرم کو 22 اگست 2023ء کو حراست میں لیا تھا۔