سینئر صوبائی وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ لے تو عوام فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔