سعودی عرب سے اسمگل کی گئی ادویات لاہور ایئر پورٹ پر پکڑی گئیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کی بھاری مقدار پکڑ لی ہے۔
مسافر جدہ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے ادویات لے کر لاہور ایئر پورٹ پہنچا تھا۔
کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کے مطابق ڈریپ کی طرف سے میڈیکل ادویات اور آلات لانے کے لیے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔