• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، دستاویز

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔

 دستاویز کے مطابق اس عرصہ کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔

مالی سال 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔

اسی طرح 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔

دستاویز کے مطابق مالی سال2025 میں سولر پینل، ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ترسیلی آلات میں 60 فیصداضافہ ہوا، بجلی کے ترسیلی آلات کی درآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

صنعتی مشینری کے آلات میں 20 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری میں 40 فیصد، آٹو پارٹس کی درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید