• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 کل ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کم تجربہ کار اور زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو باآسانی 9 وکٹ سے مات دی، گرین شرٹس صرف 91 رنز پر ڈھیر ہوگئے تھے۔

اب دوسرے میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ڈنیڈن میں موجود ہیں لیکن کسی ٹیم نے بھی دوسرے میچ کی تیاریوں کیلئے پریکٹس نہیں کی۔

دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈر نے رن لینے کے دوران کیوی فیلڈر کو ٹکر ماری تھی، خوشدل شاہ پر کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ٹو کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا کے ساتھ 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کیے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید