• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: کراچی وائٹس نے لاہور بلیوز کو 37 رنز سے شکست دے دی

فوٹو بشکریہ پی سی بی /ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی /ایکس

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی وائٹس نے لاہور بلیوز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ سعود شکیل 73، محمد طحٰہ اور دانش عزیز نے 23، 23 رنز بنائے۔

لاہور بلیوز کی جانب سے نثار احمد، محمد عرفان اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی ٹیم 19ویں اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمر صدیق 24 اور قاسم اکرم 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی وائٹس کے عارف یعقوب نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید