• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں پیپلز پارٹی کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار عشائیہ

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صحافیوں کو چوتھا ستون سمجھتی ہے اور ہمیشہ آزادیٔ صحافت کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں شامل رہی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے پیرس کے نواحی علاقے سارسل کے ذائقہ ریسٹورنٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسی لیے پاکستان پیپلز پارٹی، صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکومت کا غیر مشروط طور پر ساتھ دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی علم بردار ہے، اقتدار کی نہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی سیاسی تاریخ جمہوریت کے لیے جان کے نظرانوں اور قید و بند جیسی کہانیوں سے بھری پڑی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی اصولوں پر ڈٹ کر سیاست کر رہی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید