• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 رینکنگ جاری: آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نمبر 1 بیٹر

آئی سی سی کی جانب ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، جس کے مطابق بلے بازوں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور بولرز میں ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین کا پہلا نمبر ہے۔ 

بیٹرز میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان کا بیٹرز کی رینکنگ میں نواں نمبر ہے۔ 

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی فہرست کی بات کی جائے تو ٹاپ 20 میں بھی کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ 

فاسٹ بولر حارث رؤف چار درجے ترقی کے بعد 26ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کےجیکب ڈفی 23 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید