اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ای او بی آئی نے آٹھ ماہ میں آجروں اور ملازمین سے 50 ارب روپے وصول کئے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن) کی آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ای او بی آئی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر جاوید اے شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) محمد امین نے شرکت کی اور ادارے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔