حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کے اندازِ اظہارِ محبت پر خود خوش قسمت قرار دے دیا۔
حال ہی میں نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کھل کر اپنے دل کی باتیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ امیر گیلانی ایک حساس اور رومانوی شخص ہیں جو چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، جو میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کی کیریئر کے دوران مجھے امیر گیلانی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی ہے، فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز پر جو کامیابی ملی اس حوالے سے امیر ہی وہ واحد شخص تھے جو مجھے مسلسل اپ ڈیٹ دے رہے تھے، مسلسل میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔
ماورا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ امیر کی خواہش ہے کہ میرے انگوٹھی ہو، جو میں پوری زندگی پہنوں اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کرتے ہیں، جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں الحمدللّٰہ۔