پاکستانی خوبرو اداکارہ ماورا حسن اور اداکار امیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی دلہنیا کے جوڑے نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر ہر جانب لاہور کے شاہی قلعے میں بنائی گئی تصاویر اور نکاح کی ویڈیوز کا چرچہ ہے، تاہم اب مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano's Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ سجاوٹ کے لیے امہلے ایونٹس بائی آمنہ (Amahle Events by Amna) کو منتخب کیا۔
ہنگامہ ایکسپرس کے مطابق اس خوبصورت لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
نکاح کی تقریب کے لیے دلہے میاں نے پاکستانی ڈیزائنر منیب نواز کو منتخب کیا۔
دلہا دلہن کے برعکس ان کی بڑی بہن اور بہنوئی یعنی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اس پُر مسرت تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔