معروف گلوکار علی ظفر نے بارگاہ رسول کریم ﷺ میں خصوصی نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
علی ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف ریلیز کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علی ظفر کی جانب سے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو ریلیز کی گئی تو مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا گیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند گھنٹوں میں ہی ڈھائی لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جبکہ گلوکار کے یوٹیوب چینل پر بھی مداحوں نے علی ظفر کی پرسوز آواز میں پڑھے گئے کلام کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔