• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہاؤ الدین کا پورا خاندان انسانی اسمگلنگ میں ملوث

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملک وال کے علاقے مونا ڈپو ہیڈ فقیریاں سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان ہی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے، اس گروہ کے مرکزی ملزم ملزم مشتاق احمد کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم مشتاق احمد لیبیا کشتی حادثے میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ ملزم مشتاق کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد میں ایف ائی ار نمبر 3/25 درج ہے۔ حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیلئے بھاری رقوم مشتاق احمد کے کئی بینک اکاؤنٹس میں وصول ہوئیں۔
ملک بھر سے سے مزید