امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔
امریکی اخبار کے مطابق دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کو ایلون مسک کو انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔
امریکی اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔
امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جعمے کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور سائبر سیکیورٹی سمیت کئی عالمی معاملات پر اختلافات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں۔