• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نواز نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ بنادیا

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز نے آج کمال کردیا۔

آکلینڈ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان ٹیم اور شائقین سمیت خود حسن نواز کے لیے بھی بہت ہی یادگار بن گیا۔

حسن نواز آج نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں اس طرح انہوں نے آج پاکستان کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

حسن نواز نے اپنے تیسرے ہی میچ میں بابر اعظم کا یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ انہوں نے آج 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2023ء میں بابر اعظم نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور 2014ء میں احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ مجھے ٹیم منیجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ آپ پہلے دو میچز میں دو مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران مجھ پر بالکل بھی دباؤ نہیں تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید