• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام امریکی سفیر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات


قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے حکومتی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔  

قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید