• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگرد گرفتار


محکمۂ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کیے گئے جن کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

  ترجمان نے بتایا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمٰن، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللّٰہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید