• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف کی رہنما  صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔

صنم جاوید کا کہنا ہے کہ میرے خلاف لاہور میں پانچ جبکہ راولپنڈی میں دو ٹرائل چل رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں پر ایک جیسے مقدمات درج ہیں کیا ہر مقدمے میں علیحدہ علیحدہ بحث کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید