بھارتی پنجاب کے ضلع سنگرور میں گنج پن کا مفت علاج زحمت بن گیا، علاج کراونے والے 60 سے زیادہ افراد آنکھوں کی سوزش میں مبتلا ہو گئے۔
مندر میں لگائے گئے مفت کیمپ میں گنج پن خاتمے کےلیے سیکڑوں افراد پہنچے، تیل لگا کر سر دھونے کے کچھ دیر بعد ہی لوگوں کو آنکھوں میں شدید درد اور سرخی کی شکایت شروع ہوگئی تھی۔
پولیس نے بغیر اجازت مندر میں مفت کیمپ لگانے پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔