• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو ایئرپورٹ پر بجلی کیوں بند ہوئی؟ وزیر توانائی کا تحقیقات کا حکم

برطانیہ کے وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بجلی بندش کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کی بجلی قریب ہی واقع سب اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث بند ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 6 ہفتے میں آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

برطانوی وزیر توانائی نے کہا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر بجلی بندش کی تحقیقات سے واضح تصویر سامنے آئے گی تاکہ آئندہ ایسا ہونے سے روکنا ممکن بنایا جاسکے۔

ایڈملی بینڈ نے یہ بھی کہا کہ مسئلےکو درست طریقے سے سمجھنے کےلئے پرعزم ہیں تاکہ سبق سیکھ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید