کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے بیان میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر کہاگیا ہے کہ یہ دن ہمیں قیام پاکستان کی جدوجہداور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ملکی ترقی، استحکام اور یکجہتی کے عہد کی تجدید بھی کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست کی بنیاد رکھی، جو 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی صورت میں پوری ہوئی۔ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائداعظم کے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے اوراپنی سیاست قربان کرکے پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ بیان میں قوم سے اپیل کی گئی کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر ملکی یکجہتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریںاورہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ اگر ہم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔