راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔
سی پی او کے مطابق ایک سال کے دوران 4 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سریش، رامچند اور انیل کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
دورے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اشتراک سے برطانیہ کے اہم دفاعی، بحری اور تزویراتی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط اور ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ سال دوم (ایچ ایس ایس سی پارٹ II) کے سالانہ امتحانات 2026 کے مختلف گروپس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیٹوں کا معاملہ اسمبلی سے ہی حل ہونا چاہیے تھا، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو سزا صرف گناہ گار کو ملنی چاہیے۔
گجرات میں مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کے مطابق شہر کو ممکنہ سیلاب سے بچالیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا مشکور ہوں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔
میرپور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے ن لیگ والے پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں، یہ لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے نہ باپ وزیر اعظم رہا ہے نہ چاچا وزیر اعظم ہے۔
کنوینر کمیٹی معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 19 ارب 23 کروڑ کی رقم مشکوک طریقے سے نکالنے کا معاملہ سامنے آیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے حکم نامہ میں قرار دیا کہ متعدد مواقع فراہم کیے جانے کے باوجود درخواست گزار نے بطور چشم دید گواہ اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہیں۔
جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) کے صدر ڈاکٹر اکی ہیکو تناکا سے جائیکا کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جاپان کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔