• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا کی ذمے داری نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے، سعدیہ جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ تاجر برادری سندھ حکومت کے عملی اقدامات سے مطمئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازا سانحے کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے دور میں کی گئی کارروائیوں کا ملبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈالنا چاہتی ہے۔

اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ گل پلازا پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے استعفے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر ’جینے دو مارچ‘ کے عنوان سے احتجاج کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید