• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان جی ڈی اے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیف الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ 

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق سیاحوں کو مکمل اور ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہو رہی ہے، جی ڈی اے اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی باہمی تعاون سے روڈ کلیئرنس کے کام میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلسل برفباری کے باوجود سڑکوں کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مری سے نتھیا گلی آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق مری سے نتھیا گلی کا راستہ سیاحوں کے تحفظ کی خاطر بند کیا گیا ہے، ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کے لیے ہرنوئی کا راستہ بند ہے۔ سیاحوں سے اپیل ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید