غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے ہیں۔
فلسطینی طلبا پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
فلسطینی طلبا کا ایک اور وفد بھی جلد کراچی پہنچے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت یا کسی ادارے کو نہیں پوری قوم کو ان کا راستہ روکنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں
بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کردیا۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جاسکا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔
مجموعی طور پر 25 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں 1 سے 13 گھنٹے تک تاخیر ہوئی
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر شریف اللّٰہ نے پولنگ کا عمل شروع کروا دیا ہے۔
سیلابی ریلے گڈو کے بعد سکھر بیراج پہنچنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہے کہ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے والا مون سون سسٹم کراچی کے قریب سے گرزتے ہوئے 100 ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔
گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب الرٹ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ د ریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا جہاں سندس نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 7 سال کی بچی کو اسکول سوئیپر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
لیاقت پور میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سفیر پاکستان نے ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور پسماندہ افراد کی خدمت کے حوالے سے تنظیم کے کردار کی تعریف کی۔
سندھ پر اثر انداز مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا، آج سسٹم کراچی کے قریب سے گرزتے ہوئے100ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے، محکمہ موسمیات نے خطرے سے آگاہ کردیا۔
سیہون میں بھان سعید آباد کے قریب دائم شاخ آر ڈی 35 پر بڑا شگاف پڑ گیا، پانی کے دباؤ سے شگاف چوڑا ہو کر 50 فٹ تک بڑھ گیا۔
حیدرآباد میں چار گھنٹے سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے، اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی صورت حال کے پیش نظر ضلع بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔