• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

121 گھنٹے مسلسل باسکٹ بال کھیلنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ

تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

جارجیا کے 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک مسلسل باسکٹ بال کھیلنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

یہ میچ فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں کھیلا گیا.

اس منفرد مقابلے میں 17 سے 64 سال کی عمر کے کھلاڑی شامل تھے، کھلاڑیوں کو وقفے کے دوران بھی جم کے اندر رہنا ضروری تھا، ورنہ ریکارڈ منسوخ ہو سکتا تھا۔

کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13096 بمقابلہ 12972 رہا۔

اس طویل ترین باسکٹ بال میچ کے دوران جمع ہونے والی رقم کو جنسی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے پروگراموں کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید