جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے برما (میانمار) کے رہنما شیخ حافظ عطا اللّٰہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے علاج کی غرض سے آنیوالے مہمان کو گرفتار کیا، مہمان کو گرفتار کرنا بین الاقوامی، انسانی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کیا حافظ عطا اللّٰہ کا اپنی مظلوم قوم کیلئے کلمہ حق بلند کرنا ہی ان کا جرم ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ حافظ عطا اللّٰہ مسلم اُمّہ کی نظر میں عظیم مجاہد ہیں، ہم ان کی حمایت کرتے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔