نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا، آج کی جیت سے خوش ہیں۔
ماونٹ مونگانوئی میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مائیکل بریسویل نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے کنڈیشنز زیادہ تبدیل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ہمارے بیٹرز نے ہمیں کھیل میں اچھا آغاز فراہم کیا۔
مائیکل بریسویل نے مزید کہا کہ ڈیرل مچل اور میں نے اسکور کو 220 رنز تک پہنچادیا جس پر خوشی ہے، ہمارے تمام فاسٹ بولرز نے شاندار کاردگی دکھائی ہے۔