• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو منشیات و اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مقررہ مدت میں متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اتوار کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میںپولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کومنشیات و اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مقررہ مدت میں متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق مخبر خاص سے اطلاع ملی کہ ملزم کے پاس اسلحہ ہے اور وہ کہیں جانے کی کیلئے انتظار کررہا ہے، مخبر کی نشاندہی پر ملزم کو بنگلے کے گیٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے بیگ سے دو سو گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید