• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا آزاد جمیل کے بجلی کے وظیفے پر مفتی شہریار داؤد کا سخت ردِعمل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کچھ روز قبل مولانا آزاد جمیل نے بجلی کے بلوں کو کم کرنے کا ایک وظیفہ بتایا تھا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا۔

مولانا آزاد جمیل کے بتائے ہوئے وظیفے پر پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

اب مفتی سید شہریار داؤد نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مولانا آزاد جمیل کے بتائے ہوئے وظیفے کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ میں سمجھ نہیں پا رہا کہ مولانا آزاد جمیل ایسا بیان دیتے وقت کیا سوچ رہے تھے۔

مفتی سید شہریار داؤد نے کہا کہ پنجابی میں ہم ایسی صورتحال میں کہتے ہیں کہ ’مت ماری گئی ہے‘، ’زم زم‘ کا مطلب ہوتا ہے’رُک رُک‘ اور یہ ایک مقدس واقعہ ہے اسے کوئی اس طرح دنیاوی مسائل کے ساتھ کیسے جوڑ سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے تو اس سے محبت کریں اس قسم کی باتیں کر کے ملک کو بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔

مفتی سید شہریار داؤد نے کہا کہ زم زم اللّٰہ کا معجزہ ہے اور سائنسدان بھی اس کی انفرادیت سے حیران ہیں تو اس طرح کی باتیں نہ کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید