• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو کے دوران منشیات فروشی کو پاکستانی معاشرے کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھی فنکار ساجد حسین کے بیٹے ساحر حسن کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کیس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں، اس کیس میں ملوث افراد ملک کے بڑے منشیات فروشوں سے بھی روابط ہیں، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے۔

میزبان کے مطابق ساجد حسن کا بیٹے ساحر حسن کا اس میں ملوث ہونا، ان کے ہوشربا بیانات و اعتراف نے سب کو چونکا دیا ہے انتہائی خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ساحر خود تو یہ نہیں چاہتا کہ اس کے بچے منشیات استعمال کریں لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں اسے کوئی شرم نہیں ہے؟ یہ دوغلا پن ہے۔

انہوں نے منشیات فروشوں کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ابتداء میں مفت میں منشیات فراہم کرتے ہیں اور جب کوئی شخص نشے کا عادی ہوجاتا ہے تو وہ اسے اپنا باقاعدہ گاہک بنا لیتے ہیں، یہ ایک گھناؤنا کھیل ہے، جو معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو تباہ کر رہا۔

ان کے مطابق ہمیں اس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید