بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے اندرونی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے پر بی جے پی اور آر ایس ایس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
جریدے میں کہا گیا ہے کہ یو جی سی کے نئے قوانین سے بھارت میں ذات پات کی بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوتوا سوچ بھارت اور خطے میں انتہا پسندی کو بڑھا رہی ہے۔