بحیرۂ ایجیئن میں یونانی کوسٹ گارڈ اور تارکینِ وطن کی کشتی میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی اچانک رخ موڑتے ہوئے کوسٹ گارڈ کی کشتی سے ٹکرائی، جس کے باعث تارکینِ وطن کی کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ سمندر سے 3 خواتین سمیت 14 لاشیں نکال لی گئی ہیں، 1 خاتون کو زندہ نکالا گیا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے 11 بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں 2 کوسٹ گارڈ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں سوار تارکینِ وطن کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی، ابھی مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔