• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والے پھر اسلام آباد آئینگے تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے عید کے بعد اجتحاج کے لئے اگر وہ پھر ماضی کی طرح اسلام آباد میں آئیں گے تو اسکے نتائج اچھے نہیں ہونگے،سیاسی اعتدال کی بات صرف برسر اقتدار پارٹیوں کے لئے نہیں ملک قوم کے مفاد میں ہے اس سے معاشی ترقی ہوگی،مگر جب وہ کہتے ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے تین چار دفعہ پہلے درا لحکومت اسلام آباد پر حملہ کر چکے ہیں انکا پرتشدد رویہ کسی کے فائدہ میں نہیں اسی صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ پہلے بھی انہوں نے سیکورٹی کمیٹی کےاجلاس کا آخری وقت میں بائیکاٹ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید