• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، ڈیڑھ درجن چھوٹے ملازمین کی بطور جونیئر آڈیٹر ترقی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً ڈیڑھ درجن چھوٹے ملازمین کو گریڈ گیارہ میں بطور جونیئر آڈیٹر ترقی دیدی گئی ، محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے ان ملازمین کو بطور جونیئر آڈیٹر ترقی کی منظوری دیدی ، اسسٹنٹ ایم اے جی محمد عثمان نے ان ملازمین کی ترقیوں کا باقاعدہ سرکولر جاری کر دیا ،ملازمین کی ترقی ان کی بطور جونیئر آڈیٹر جوائننگ سے شمار ہو گی ، ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو ترقی گریجویشن اور کمپیوٹر لٹریسی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر دی گئی ، تمام کنٹرولرز آفس سے کہا گیاہے کہ ملازمین کی اصل ڈگریوں/ سرٹیفکیٹس کی تصدیق متعلقہ ہائر ایجوکیشن کمیشن/ اداروں سے کرائی جائے، ترقی پانے والے اہلکار ایک سال کی مدت تک پروبیشن پر رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید