کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے گنجان آباد علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 48 پمپس سیل کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے بلیلی بائی پاس اور کچلاک بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 30 منی پیٹرول پمپس سیل کر دئیے۔ اسی طرح، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے گنجان آباد علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 28 منی پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گنجان آبادی میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں ان خطرات کے پیش نظر تمام غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آبادی والے علاقوں سے منی پیٹرول پمپس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے پیش نظر غیر قانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔