• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

عدالت میں جج تعینات نہ ہونے پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے چارج چھوڑنے کے بعد نئی تعیناتی نہیں ہوئی

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید