• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج کلونی کا رومانوی کرداروں سے کنارہ کشی کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کئی رومانوی فلموں میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید رومانوی فلموں میں کام نہیں کریں گے۔

اسٹار اداکار نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہ اپنے براڈوے ڈرامے "گڈ نائٹ، اینڈ گڈ لک" کی تشہیر کےلیے "60 منٹس شو" میں شریک ہوئے۔

جب شو کے میزبان جان ورتھہائم نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں "سیکسیسٹ مین آف دی ایئر" کا خطاب جیتنے والے کلونی کے دنوں کو یاد کیا، تو اداکار نے تسلیم کیا کہ وہ ان کےلیے بہت خاص وقت تھا لیکن اب ان کا کیریئر مختلف موڑ پر ہے۔

جارج کلونی کا کہنا تھا کہ "دیکھیے، میں 63 سال کا ہو چکا ہوں۔ میں 25 سالہ نوجوان ہیروز سے مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ یہ میرا کام نہیں ہے۔ میں اب مزید رومانوی فلمیں نہیں کروں گا۔"

اپنے شاندار فلمی کیریئر میں، جارج کلونی نے کئی مشہور رومانوی فلموں میں کام کیا جن میں ون فائن ڈے (1996)، انٹولیریبل کرویلٹی (2003)، اپ ان دی ایئر (2009)، ٹکٹ ٹو پیراڈائز (2022) شامل ہیں۔ 

اس وقت جارج کلونی اپنی براڈوے کی پہلی پرفارمنس میں مصروف ہیں۔ وہ "گڈ نائٹ، اینڈ گڈ لک" کے اسٹیج ورژن میں کام کر رہے ہیں، جو ان کی 2005 کی فلم پر مبنی ہے۔

یہ کہانی 1950 کی دہائی میں مشہور صحافی ایڈورڈ آر مرو اور سینیٹر جوزف میک کارتھی کے دور کے سیاسی حالات پر مبنی ہے۔ کلونی اس اسٹیج ڈرامے میں مرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید