• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے: عاطف اکرام شیخ

عاطف اکرام شیخ---فائل فوٹو
عاطف اکرام شیخ---فائل فوٹو 

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ محصولات میں مزید اضافے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات ضروری ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے بزنس کمیونٹی کو مراعات دینی ہوں گی۔

صدرایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہو گی۔

یاد رہے کہ عاطف اکرام شیخ نے جنوری میں شرحِ سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالرز کو پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑی خوش خبری قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ رقم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، تعلیم و صحت جیسے منصوبوں پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے طویل المدتی معاشی پالیسیوں پر سختی سے کار بند رہنا ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید