• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز نے لاہور کے شاپنگ مال سے ڈیڑھ کروڑ ریکور کرلیے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور کے ایک شاپنگ مال سے ڈیڑھ کروڑ کی ریکوری کرلی۔

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں کارروائی کی۔

اعلامیے کے مطابق لاہور کے ایک شاپنگ مال سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑہ کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق بلاتفریق کارروائیوں نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے، نادہندگان سے ٹیکس کی مکمل وصولیوں تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید