• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی سے ہیتھرو کی بندش، ہوائی اڈے کے بیک اپ سسٹم پر سوالات اٹھنے لگے

برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ کی بندش سے پورے یورپی فلائنگ سسٹم کے متاثر ہونے پر سب سے بڑے ہوائی اڈے کے بیک اپ سسٹم پر سوالات اٹھنے لگے۔

ہیتھرو ائیرپورٹ پر لگنے والی آگ محض غلطی تھی یا بجلی کے نظام کی خرابی مگر آتشزدگی کے واقع نے پوری دنیا کو متاثر کیا، سیکڑوں پروازیں متاثر اور ہزاروں مسافر ائیر پورٹس پر پھنسے رہے۔

قومی انفرااسٹرکچر کی بگڑتی ہوئی حالت پر عوامی حلقوں کی طرف سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ دنیا کے اتنے بڑے ائیر پورٹ پر بیک اپ سسٹم کہاں ہے؟

کیا ہیتھرو کو مرکزی اور اہم ہوائی اڈہ ہونے کے پیش نظر بہتر طور پر تیار رہنا چاہیے، ہیتھرو پر پیش آنیوالے واقعے کے روز تقریباً ڈھائی لاکھ مسافر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے اپنے سفر کی توقع کر رہے تھے جو اس واقعہ کے بعد متاثر ہوئے۔

حادثے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم اکثریت کا مطالبہ ہے کہ ہیتھرو پر پیش آنیوالے آتشزدگی کے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔

ہیتھرو شٹ ڈاؤن نے دنیا بھر کی ایئر لائنز کو بد نظمی کا شکار کیا، ہیتھرو 230 بین الاقوامی مقامات کی خدمات پیش کرتا ہے، شدید رش کے دوران ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اوربیک اپ ناگزیر ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید